Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوبل فوڈ ہیریٹیج کی فہرست میں مدینے کی 35 مصنوعات شامل

العیس گندم، العیس برنی کھجور، حساوی پودینہ اور دیگر مصنوعات شامل ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کلنری آرٹس کمیشن نے ’آرک آف ٹیسٹ‘ گلوبل انیشیٹو میں شامل 180 سعودی مصنوعات کی فہرست میں سے مدینے کی 35 مصنوعات کی دستاویز کیا ہے۔
سلو فوڈ فاؤنڈیشن کی قائم کردہ آن لائن رجسٹری ہیریٹیج پروڈکٹس کا تحفظ کرتی ہے، مقامی پروڈیوسرز کی مدد اور فیوچر جنریشن کے لیے حیاتیاتی تنوع اور کلنری کی روایات کو فروغ دیتی ہے۔
یہ مصنوعات مدینہ ریجن  میں مقامی کھانے کے اجزاء اور منفرد زرعی و غذائی مصنوعات کے تنوع کی عکاسی کرتی ہیں جن میں سے کئی اس کی تاریخ، ثقافت اور کلنری کی روایات سے جڑی ہیں۔
ان میں العیس گندم، العیس برنی کھجور، حساوی پودینہ، الفقرہ پہاڑی شہد، حمس، الشُریک روٹی، بلسم، بند گوبھی اور النبق اس کے ساتھ اس خطے کے پکوانوں اور ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرنے والی دیگر مصنوعات شامل ہیں۔
ان مصنوعات کی شمولیت کا مقصد مقامی پکوانوں کی روایات کو فروغ دینا، ان کی ثقافتی و اقتصادی اہمیت کو نمایاں کرنا اور مقامی پروڈیوسرز کی معاونت کرنا ہے۔

یہ اقدام روایتی غذائی مصنوعات کے تحفظ کی اہمیت اور ان کی تیاری سے وابستہ علم اور طریقوں کو محفوظ رکھنے کے بارے میں آگاہی پیدا کرتا ہے جس سے ان کی پائیداری اور آئندہ نسلوں تک منتقلی کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔
عالمی فہرست میں مدینے کی مصنوعات کی شمولیت سے خطے کے بھرپور زرعی اور غذائی ورثے کو اجاگر کرتی ہے۔

 

شیئر: