Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ونود کامبلی کی اہلیہ نے گلوکار انکت تیواری کے والدکو تھپڑ دے مارا

    نئی دہلی۔۔۔۔گلو کار انکت تیواری کے والد نے  ونود کامبلی کی بیوی اینڈریا پر مارپیٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے ممبئی کے بنگورنگرپولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔اس معاملے میں دونوں فریقوں نے اپنی اپنی دلیلیں پیش کیں۔  انکت تیواری کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اینڈریا کے ساتھ کوئی بدتمیزی  نہیں کی بلکہ خوداینڈریانے ہی ہاتھا پائی کی۔ اس واقعہ کا پورا منظر مال میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔انکت کے والد نے ثبوت کے طور پر فوٹیج حاصل کرکے پیش کیا۔گلوکار انکت تیواری نے والد کے ساتھ ہونیوالے واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ گزشتہ روز میرے والد کے ساتھ ہونیوالے واقعہ سے بیحد افسردہ ہوں ۔ میرے والد اور بھائی انکر کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتے، لیکن جھوٹی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرینگے تاکہ پوری دنیا دیکھے اور خود فیصلہ کرے کہ کیا صحیح اور کیا غلط ہے۔ونود کامبلی کی بیوی اینڈریا کا کہنا ہے جس وقت وہ مال میں اپنے بچوں کے ساتھ تھیں انہیں اچانک محسوس ہوا کہ کوئی شخص انہیں غلط طریقے سے ٹچ کر کے گزرا۔ انہیں یہ انداز ناگوار گزرتے ہی ایک زوردار تھپڑانکت کے والد کو دے مارا ۔اینڈریا اب اس معاملے میں اپنے وکیل سے صلاح و مشورہ کے بعد کوئی قدم اٹھائیں گی۔ونود کامبلی کا کہنا ہے کہ غلط انداز سے ان کی اہلیہ سے ٹکرانے کے بعد راجندر تیواری وہاں سے چلے گئے ۔ کچھ دیر بعد ان کے 2بیٹے اینڈریا کے پاس جاکر جھگڑنے لگے ۔یہ ماجرا دیکھ کروہ آپے سے باہر ہوگئے اور تیواری خاندان سے الجھ پڑے جو سی سی ٹی وی کیمرے میں نظر آرہا ہے۔ کامبلی نے کہا کہ انہوں نے جو کچھ بھی کیا اپنی حفاظت اور دفاع میں کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -طوطے کیلئے خاتون 71ہزار روپے گنوا بیٹھی

شیئر: