ماسکو: فیفا ورلڈکپ سے سابق عالمی چیمپیئن اسپین کے غیر متوقع طور پر باہر ہو جانے سے مڈ فیلڈر سپر اسٹار اندرے انیستا کی ریٹائرمنٹ بھی تلخ یاد بن گئی۔34 سالہ اندرے انیستا اگرچہ فیفا ورلڈ کپ 2018ءسے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے تھے لیکن ناک آوٹ مرحلے میں پینالٹی شوٹ آوٹ ( قسمت کے کھیل) میں ہار کر باہر جانے سے مڈفیلڈر کے انٹرنیشنل کیرئر کا اختتام تلخ ہو گیا۔ ا سپین کی طرف سے پہلی کامیاب پینالٹی کک بھی انیستا کی تھی لیکن افسوس ان کا یہ گول ٹیم کو نہ صرف حیران کن شکست بلکہ ایونٹ سے باہر ہو جانے سے نہ بچا سکا۔2002 ءمیں 18 سال کی عمر میں ا سپین کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے انیستا "ٹیکی ٹاکا" یعنی چھوٹے پاسز کے ماہر کے طور پر ٹیم کا مستقل حصہ رہے۔انہوں نے فیفا کی زیر نگرانی ٹورنامنٹس میں 52 مرتبہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، 6 گول کے ساتھ ٹیم کو 39 میچز میں فتح دلائی۔ ورلڈکپ 2010ءکے فائنل میں ہالینڈ کے خلاف فیصلہ کن گول انیستا کا ہی تھا جس پر انہیں مین آف دی میچ اعزاز ملا تھا۔
متعلقہ خبریں
-
21 مئی ، 2018
-
02 جولائی ، 2018
-
16 جون ، 2018