Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش 6 افراد کو نگل گئی‘ انڈر پاس دریا بن گئے

لاہور:  کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی بارش 6 افراد کو نگل گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے تباہی مچادی۔ اس کے علاوہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 170 سے 177 ملی میٹر تک بارس ہوئی جبکہ سڑکیں اور انڈر پاس دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔طبی اور امدادی ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی خاصی زیادہ ہے۔ سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو نہ صرف شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ امدادی ٹیمیں بھی رات بھر نکاسی آب میںمصروف رہیں۔شدید بارشوں کی وجہ سے لیسکو کے 350 فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد ہی بجلی کی فراہمی کا کام شروع ہوسکے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -انتخابی مہم کیلئے ہیلی کاپٹر اور چارٹرڈ طیارے

شیئر: