Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی کے چڑیا گھر میں شیر تالاب میں جاگرا

برلن ..... جرمنی کے ایک چڑیا گھر میں ایک شیر اپنی غفلت سے تالاب میں جاگرا۔ وہ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ تالاب کے گرد چکر لگا رہا تھا کہ بے احتیاطی میں تالاب میں گر گیا جبکہ اسکا ساتھی حیران و پریشان اسے دیکھتا رہا۔ یہ تالاب انہی کے انکلوژر میں ہی بنا ہوا تھا۔ چڑیا گھر کی سیر کرنے کیلئے آئے ہوئے ایک شخص نے اسکی پوری فلم بنا لی۔ اس نے بتایا کہ یہ دونوں مٹر گشت کررہے تھے کہ اچانک میں نے دیکھا کہ ایک شیر کا توازن بگڑا اوروہ تالاب میں غوطے کھانے لگا تاہم کچھ دیر بعد ہی وہ تالاب سے باہر آنے میں کامیاب ہوگیا لیکن حیرت زدہ نظر آیا۔ اگرچہ اسکا ساتھی اسے بچانے کیلئے آگے بڑھا مگر اسکی ہمت جواب دے گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شیر اس سے قبل اس تالاب میں نہاتا رہا تھا اورپھر باہر نکل آیا تھا۔ وڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دوست کی اس مصیبت پر دوسرا دوست کس قدر افسردہ نظرآرہاہے یہ دیکھنے کی بات ہے۔ جبکہ دوسرے شخص نے تبصرہ کیا کہ ساتھی شیر اپنے دوست کیلئے تشویش کا اظہار کررہا تھا۔ اس وڈیو کو اب تک 7لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
 
 

شیئر: