Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چند دنوں میں افواہوں سے 29افراد ہلاک ہوئے

نئی دہلی۔۔۔۔سوشل میڈیا پر ان دنوں مسلسل افواہوں کا بازار گرم ہے۔ یہ افواہیں لوگوں کی جان کی دشمن بنتی جا رہی ہیں۔ ان دنوں افواہوں کی وجہ سے ملک کی مختلف ریاستوں کے اضلاع ، قریوں اور گاؤں میں 29افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔افواہوں پر لگام لگانے کیلئے مرکزی حکومت نے اب سخت رویہ اختیار کرلیا۔وزیر داخلہ نے تمام ریاستوں کے ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ( ڈی جی پی ) کو ہدایت جاری کی کہ وہ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔وزارت داخلہ نے یہ بات آج سپریم کورٹ کو بتائی۔ملک میں گزشتہ دنوں گئو رکشک اور اب بچہ چور کی افواہ پر بھیڑ مشتعل ہوجاتی ہے اور بچہ چوری کے شبہ میں مختلف ریاستوں میں مسلسل قتل کی وارداتیں سامنے آرہی ہیں۔گئو رکشکوں پر لگام لگانے کیلئے آج سپریم کورٹ سے سخت فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔اہلکاروں کی جواب دہی اور مقدمات کی جلد سماعت اور اور وقت پر مکمل کرنے جیسے معاملات سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے۔سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ سے کہا کہ وہ ریاستوں کو ہدایت جاری کرے ۔وہیں بچہ چوری کے شبہ میں لوگوں کے قتل کا معاملہ سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا لیکن عدالت عظمیٰ نے اس پر کوئی رائے زنی نہیں کی ۔ واضح ہو کہ تحسین پونا والا سمیت دیگر کئی افراد نے سپریم کورٹ میںان معاملات سے متعلق درخواست دائر کی تھیں۔
مزید پڑھیں:- - - -طوطے کیلئے خاتون 71ہزار روپے گنوا بیٹھی

شیئر: