Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انکاؤنٹر پریوگی حکومت کو سپریم کورٹ کا نوٹس، 2ہفتے میں جواب طلب

نئی دہلی۔۔۔۔یوگی حکومت کے آنے کے بعد اپوزیشن کے حامیوں کو انکاؤنٹرمیں ہلاک کئے جانے کے الزامات پر سپریم کورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔این جی او پی یو سی ایل نے پولیس انکاؤنٹر میں 58اموات کو مشتبہ بتاتے ہوئے ایس آئی ٹی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔پی یو سی ایل کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے نوٹس جاری کرکے 2ہفتے میں جواد داخل کرنے کا حکم دیا۔پی یو سی کے وکیل سنجے پاریکھ نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں اتر پردیش میں ایک ہزار سے زائد پولیس انکاؤنٹرز ہوئے ہیں۔جرائم کے خاتمے کے نام پرانسانی حقوق طاق پر رکھ دیئے گئے ہیں۔ درخواست گزار نے تمام انکاؤنٹرز کی عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ٹی کی ٹیم تشکیل دی جائے۔این ایچ آر سی نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا اورقومی حقوق انسانی کمیشن کو اس معاملے میں  فریق بنانے کی درخواست مستردکردی۔ آئندہ سماعت جولائی کے آخری ہفتے میں ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -بریلی کالج میں بھگوا رنگ کے بیگ کی تقسیم پر طلبہ کا ہنگامہ

شیئر: