Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا سے کوئی جوہری خطرہ نہیں،جان بولٹن

 
واشنگٹن۔۔۔امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی کم جونگ ان سے ملاقات کے بعد شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے پروگرام کا بیشتر حصہ ایک سال کے اندر اندر عملی طور پر غیر موثر ہو جائیگا۔چنانچہ اب امریکی چین کی نیند سو سکتے ہیں۔شمالی کوریا کو ہمیشہ امریکا سے تعاون کی درخواست درکار رہے گی،دونوں ممالک کے درمیان فوجیوں کی باقیات کا بھی تبادلہ امن کی خاطر خوش آئند عمل ہے،پوری امید سے کہہ رہا ہوں کم جونگ ان معاہدے کی پاسداری کریں گے۔ایک  انٹرویو دیتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا کہ امریکا کی ماہر ٹیم کے زیر نگرانی شمالی کوریا کے جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے پروگرام کو صرف ایک سال کے اندر اندر ختم کیا جاسکتا ہے تاہم اس کے لیے شمالی کوریا کو امریکا سے تعاون کی درخواست کرنا ہوگی۔جان بولٹن کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان مذاکرات خطے میں پائیدار امن کے لیے انتہائی ضروری تھا جس میں پیشرفت جاری ہے۔

شیئر: