Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان حج رضاکار گروپ کی رجسٹریشن مہم برائے حج1439ھ

جدہ.... سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں پر مشتمل رضا کار تنظیم پاکستان حج والنٹیرز گروپ(پی ایچ وی جی)نے اپنے حج آپریشن برائے سال 1439ھ کے لئے رضاکاروں کی رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔16سال سے زائد عمر کے وہ تمام پاکستانی جن کے پاس کا رآمد اقامہ ہو اور جو اپنا فریضہ حج ادا کر چکے ہوں اللہ تعالی کے مہمانوں کی خدمت کے ذریعے اجر عظیم حاصل کرسکتے ہیں۔ رضا کار بننے کے لئے آج ہی ویب سائٹ www.phvg.com پر وزٹ کریں اور خود کو رجسٹر کرائیں۔مزید معلومات کیلئے واٹس ایپ 00966590738922پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ رضاکاروں کی تنظیم پی ایچ وی جی کا قیام 2011ءمیں عمل میں آیا تھا اور گزشتہ 7برسوں سے تنظیم کے رضاکار حجاج کرام کی رہنمائی کا فریضہ رضاکارانہ بنیادوں پر سرانجام دے رہے ہیں۔رضا کار گروپ کو اپنی تمام خدمات پیش کرنے کے لئے پاکستانی سفارتخانہ ریاض،پاکستان حج مشن اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کا مکمل تعاون و سرپرستی حاصل ہے۔
 

شیئر: