Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹ کک بک ، کچن کی مفید ساتھی‎

کیا آپ روبوٹ کک بک سے واقف ہیں  ؟   ٹی وی پرتو باقاعدہ کوکنگ چینلز موجود ہیں  جہاں  چوبیس گھنٹے کھانے کی تراکیب سیکھی جا سکتی ہیں   لیکن ہر شخص کے پاس اتنا وقت نہیں کہ سبزی کاٹنے سے لے کر سرو کرنے تک سارا پروگرام دیکھے  . اسکے علاوہ  بتائی جانے والی تراکیب یاد رکھنا  اور  ڈالے گئے مصالحہ  جات اور  دیگر اجزاء   مارکیٹ میں ڈھونڈنا ایک کٹھن کام ہے .  ان تمام مسائل کا حل  آئی بی ایم نے ایک کمپیوٹر کی صورت میں نکالا ہے .  اس سوپر کمپیوٹر کا نام "کوکنگ ود شیف واٹسن " رکھا گیا ہے .  اس کمپیوٹر میں  نہ صرف روایتی کھانوں کی تراکیب پہلے سے محفوظ ہیں  بلکہ یہ کھانوں کی تراکیب کی پس پردہ وجوہات ، ان کے ذائقوں کی تفصیل اور اجزاء کے ملاپ  کی سائنس کو سمجھتا ہے اسی لیے مختلف اجزاء کےملاپ سے بننے والے  ذائقوں کے مشورے بھی دیتا ہے . 
 

شیئر: