Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار جاوید اختر عہدے سے مستعفی

علی گڑھ ۔۔۔۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے موجودہ پروفیسر جاوید اختر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ اے ایم یو کے وائس چانسلر طارق منصور نے جاوید اختر کے استعفے کو منظور کرلیا۔جاوید اختر اب یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈ منسٹریشن میں بطور پروفیسر اپنی خدمات انجام دینگے۔رجسٹرار کے عہدے سے استعفے کی بابت کوئی بات سامنے نہیں آئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ طارق منصور کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر بنائے جانے کے بعد جاوید اختر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا جسے اب منظور کیا گیا۔واضح ہو کہ 2017ء میں لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ کی جگہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں وائس چانسلربنائے جانے کی فہرست میں  جاوید اختر کا بھی نام شامل تھاتاہم اے ایم یو کمیٹی نے 5ناموں میں سے پروفیسر جاوید اختر اور پروفیسر مجاہد قدوائی کے نام حذف کرکے  پروفیسر ابوصالح ، شاہد جمیل اور طارق منصور کے نام  صدر جمہوریہ کے پاس ارسل کئے گئے جن میں سے طارق منصور کے نام پر صدر جمہوریہ کی جانب سے مہر تصدیق ثبت کی گئی تھی۔واضح ہو کہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے قانون کے تحت یونیورسٹی کا وائس چانسلر وہی شخص ہوسکتا ہے جو بطور پروفیسر طلبہ کو تعلیم دے چکا ہے۔لہذا ابو صالح اور شاہد جمیل کے پاس تعلیم و تدریس کا تجربہ نہ ہونے کے باعث طارق منصور کا نام وائس چانسلر کے عہدے کیلئے منتخب کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -آسام میں شہریت کا مسئلہ خالص انسانی ہے، مولانا ارشد مدنی

شیئر: