امریکہ میں 2سعودی طلباءکو خراج عقیدت
        
        
                        
            
			
	
	       
	
				
            
                واشنگٹن .... امریکہ میں زیر تعلیم 2سعودی نوجوان امریکی ریاست میسا چوسٹس کے دریا میں 2بچوں کو بچانے کے چکر میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق 2بچے دریا میں تیراکی کررہے تھے کہ اچانک لہروں کی زد میں آجانے پر رونے چلانے لگے۔ سعودی نوجوانوں نے انہیں بچانے کی کوشش کی تاہم طوفانی لہریں انہیں بھی اپنے ہمراہ لے گئیں اور ہزاروں افراد یہ منظر دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔ 27سالہ زیب الیامی اور 25سالہ جاسر الراکہ کی نعشیں دریا سے نکال لی گئیں۔ دونوں انجینیئرنگ کے طالب علم تھے۔