Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوٹلوں میں شیشے کے استعمال کی مشروط اجازت

ریاض ....وزارت صحت اور وزارت بلدیات و دیہی امو رکے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ریاض شہر کے ہوٹلوں اورریستورانوں میں گاہکوں کو ”شیشہ“ پیش کرنے کے نئے طریقہ کار پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ دونوں وزارتوں کے عہدیداروں نے گزشتہ ہفتوں کے دوران اعلیٰ سطحی مذاکرات کرکے طے کیا کہ اگر ریستورانوں اور ہوٹلوں کے منتظمین 5شرائط اور ضابطے پورے کردیں تو ایسی صورت میں وہ اپنے گاہکوں کو شیشہ پیش کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں اہم ضابطے یہ ہیں کہ شیشہ استعمال کرنے والوں کیلئے جگہ مخصوص ہو۔ یہ تمباکو نوشوں کی مجالس سے دور ہوں۔ ایسی جگہوں پر 18برس سے کم عمر لڑکوں کو جانے کی اجازت نہ ہو۔ کھانے پینے کی اشیاءتیار کرنے والے مقامات پر شیشہ نہ پیش کیا جائے۔
 

شیئر: