Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ اوون بنائے کچن کوا سمارٹ

اسمارٹ اوون آپ کے کچن کا بہترین ساتھی ہے  جسے آپ اپنے اسمارٹ فون سے بھی کنٹرول کر سکتے ہیں .  یہ  اسمارٹ اوون انٹرنیٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے .  اسے کچن میں رکھنے کے بعد وائی فائی سے کنیکٹ کریں  اور اپنے سمارٹ فون  میں موجود اسکی ایپلیکیشن سے  اسکا سارا نظام سنبھال لیں .  ایپلی کیشن کے ذریعے اسے نہ صرف آن آف کیا جاسکتا ہے بلکہ  درجہ حرارت کو کم زیادہ بھی کیا جاسکتا ہے .  اور اگر غلطی سے اوون چلتا رہ جائے تو  باقاعدہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے اسمارٹ فون پر آگاہ بھی کرتا ہے  جس کے بعد اسے فون ہی کے ذریعے  بذریعہ انٹرنیٹ بند ہونے کا حکم دیا جاسکتا ہے .  یہ کھانا جلنے کی صورت میں بھی  پہلے ہی مطلع کر دیتا ہے . اور اگر بیک وقت دو کھانوں کو مختلف درجہ حرارت پر گرم کرنا ہو تو  اسکے اسمارٹ ڈیوائیڈر ڈیزائن کی مدد سے اسے دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے .  یہ کھانے کی خوشبو اور ذائقے کو ایک سے دوسرے حصے میں نہیں جانے دیتا .  اس اوون کی موجودگی میں خواتین  گھر سے باہر نکلنے کے بعد  اس فکر میں مبتلا نہیں رہیں گی  کہ کہیں اوون چلتا تو نہیں رہ گیا . 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں