Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح کا لیورپول سے 5 سالہ نیا معاہدہ

 
لندن: لیور پول کلب نے عالمی شہرت یافتہ مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح سے 5سال کا نیا معاہدہ کر لیا ہے۔لیور پول کلب نے مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح سے معاہدے کے تحت 2023 کے سیزن کے آخر تک کلب کی نمائندگی جاری رکھنے کا معاہدہ کیا ہے۔ 26 سالہ فٹبالر نے گزشتہ برس 34 ملین پاونڈ کے عوض روما سے لیور پول کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہوں نے کلب کی طرف سے 52 میچز میں 44 گولز کئے۔ محمد صلاح چیمپییئنز ٹرافی میں بری طرح کندھے کے بل پر گرنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث فیفا ورلڈ کپ2018ءمیں ان کی شرکت مشکوک تھی لیکن آخری لمحوں میں ان کی شرکت مصر کی قومی ٹیم میں ممکن ہو سکی تھی مگر وہ اپنی قومی ٹیم کیلئے کچھ زیادہ نہ کر سکے اور پہلے گروپ کے صرف ایک میچ میں کارکردگی دکھا سکے تھے۔محمد صلاح کے لیورپول سے نئے معاہدے کے بعد پول منیجر جرگن کلوپ نے کہا کہ محمد صلاح کا کلب پر اور کلب کا صلاح پر اعتماد ہی سب کچھ ہے۔ امید ہے کہ وہ مستقبل میں اپنی اچھی پرفارمنس سے کلب کا نام روشن کریں گے۔

شیئر: