Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی اور انارکی سے متعلق ایران کی تاریخ گھناؤنی ہے، خالد بن سلمان

    ریاض- - -   امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے  واضح کیا ہے کہ  مشرق وسطیٰ میں انارکی پھیلانے کے حوالے سے  ایران  کی تاریخ بڑی لمبی چوڑی ہے۔  دہشت گردی کے فروغ اور  انارکی کو بڑھاوا دینے سے متعلق  ایران کی  اس گھناؤنی تاریخ کو فراموش نہ کیا جائے۔ انہوں نے  ٹوئٹر  کے  اپنے اکاؤنٹ پر توجہ دلائی کہ  ایرانی نظام  معمول کے مطابق  دہشت گردانہ سرگرمیوں سے لاتعلقی اور  لاعلمی کا اظہار کرتا رہتا ہے۔ جب بھی  کسی دہشت گرد حملے سے  ایران کے تانے بانے جڑے  نظر آتے ہیں تب تب ایران  لاتعلقی کا  مظاہرہ کردیتا ہے۔ ہمیں  مشرق وسطیٰ ہی  نہیں بلکہ پوری دنیا میں  دہشت گردی کے حوالے سے ایران کی تاریخ کو یاد رکھنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - -قطر کے حکمرانوں کو اشرفی کا مشورہ

شیئر: