Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایون فیلڈ ریفرنس ، بڑا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد.. احتساب عدالت شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا بڑافیصلہ آج سنائے گی۔عدالت نے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔احتساب عدالت ملزمان کو جمعہ کو پیش ہونے کے لئے نوٹسز جاری کرچکی ہے۔ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر بھی ملزم نامزد ہیں۔ عدالت سابق وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو عدم حاضری پر اشتہاری قراردے چکی ہے۔نواز شریف سمیت تمام ملزمان کے خلاف مقدمات میں نیب کی دفعہ نائن اے لگائی گئی ہے جو رقوم اور تحائف کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق ہے۔اس جرم کی سزا 14 سال قید ہے۔ مریم نواز کے خلاف جعلی دستاویزات کے الزام میں ایک اور سیکشن 31 اے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں سزا 3 سال قید ہے۔ عدالت نے فیصلہ موخر کرنے سے متعلق نواز شریف کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر کی ہے آج فیصلہ سنانے سے قبل درخواست کی سماعت ہوگی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجبوری کے باعث نواز شریف جمعہ کو عدالت میں حاضر نہیں ہوسکتے۔ جیسے ہی اہلیہ کی حالت بہتر ہوئی وہ پاکستا ن آئیں گے ۔7 دن کےلئے فیصلہ موخر کیا جائے۔
مزید پڑھیں:جھوٹ بولنے والے نشان عبرت بنیں گے ،چوہدری نثار
 

شیئر: