Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ومبلڈن: دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر تیسرے راونڈ میں

 لندن:سال کے سب سے بڑے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن میں سوئٹزرلینڈ کے دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر نے دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے تیسرے راونڈ میں جگہ بنا لی جبکہ رافیل نڈال اور نوواک ڈوکووچ بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہے۔ راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سلواکین کھلاڑی لیوکاس لیکو کو4-6، 4-6 اور 1-6 سے شکست دے کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور سابق عالمی نمبر ایک نوواک ڈوکووچ ابتدائی راونڈ جیت کر دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔نڈال نے سیلا اور ڈوکووچ نے سینڈگرین کو شکست سے دوچار کیا تھا۔امریکہ کے سیم کیوری بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے یوکرینی کھلاڑی سرگئی کو 6-7، 3-6، 3-6 سے زیر کر کے اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔کینیڈین کھلاڑی میلوس راونک نے آسٹریلین کھلاڑی جان ملمین کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور تیسرے راونڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ فرانس کے جائل مونفلزنے اٹلی کے لورینز کو دوسرے مرحلے میں شکست دے دی۔خواتین کے مقابلوں میں سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بلغارین کھلاڑی وکٹوریا ٹومووا کو اسٹریٹ سیٹ میں 1-6 اور 4-6 سے شکست دے کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔جمہوریہ چیک کی پلسکووا نے بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا کو 3-6 اور 3-6 سے جبکہ وینس ولیمز نے رومانیہ کی کھلاڑی الیگزینڈرا کو 6-4، 0-6 اور 1-6 سے شکست دی۔ روسی کھلاڑی لوسی سفارووا نے پولینڈ کی آگنیسکا راڈونسکا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

شیئر: