Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی: 4لڑکے سمندر میں غرق،ایک لاش برآمد

ممبئی۔۔۔ممبئی میں جوہو چوپاٹی پر سمندر میں تیراکی کا شوق پورا کرنے کیلئے جانیوالے 5لڑکوں میں سے 4ڈوب گئے۔ان میں سے وسیم خان بچ گیا۔ ڈوبنے والے فردین، سہیل ، فیصل اور نظیر کی عمریں 17سال کے درمیان ہیں۔ ان میں سے ایک کی لاش سمندر سے نکال لی گئی دیگر کی تلاش کیلئے امدادی ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں اورہیلی کاپٹر کی مددبھی لے رہی ہیں۔امدادی ٹیموں نے بتایا کہ جس جگہ حادثہ پیش آیا وہاں سمندر میں خطرناک قسم کے گڑھے بنے ہوئے ہیں اور پولیتھن ،پلاسٹک تھیلیاں اور کوڑا کرکٹ جمع ہونے کی وجہ سے غرق آب ہونیوالے لڑکوں کو تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -مساج پارلر کی آڑ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث گروہ گرفتار

شیئر: