Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیمارجونیئر کی برازیل کے سفرکا اختتام

 
ماسکو: 5بار کی عالمی چیمپیئن کو بیلجیئم نے 1-2 سے شکست دے کر نیمارجونیئر  کی برازیل کے سفرکا اختتام کر دیا۔ فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں روس کے خوبصورت شہر کازان میں عالمی نمبر 2اور عالمی نمبر 3کی ٹیموں کے مابین سیمی فائنل تک رسائی کا مقابلہ تھا۔دونوں ہی ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دی جارہی تھیں تاہم برازیل کی ٹیم دباو میں تھی کہ اسے دفاعی کھلاڑی کیسامیرو کا ساتھ حاصل نہیں تھاجس کا بیلجیئم کی ٹیم نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھرپور حملے کئے۔ برازیل کے اون گول کی بدولت بیلجیئم نے برتری حاصل کی ۔ارجنٹائن اور پرتگال کی طرح برازیل کی ٹیم پر بھی بدقسمتی کے سائے منڈلاتے رہے اسی طرح کولمبیا کی ٹیم بھی اپنی بدقسمتی کوشکست نہ دے سکی۔

شیئر: