Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول الجبیل کارزلٹ شاندار رہا

جبیل.... فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے میٹرک کے سالانہ امتحان 2018ءمیں پاکستان انٹرنیشنل اسکول الجبیل کا نتیجہ 95.38فیصد رہا۔ طلباءمیں فقیہ کامران نے 1058، مسفرا حنین نے 1046اور احمد ناصر نے 1037نمبر حاصل کر کے اسکول میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ شاندار نتائج پر اسکول پرنسپل خاور حسین نے طلبہ، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔
 
 

شیئر: