Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی بنیاد عقیدے کے تحفظ اور عدل کے قیام کے اصولوں پر رکھی گئی: شاہ سلمان

 یوم وطنی ریاست کی ان مضبوط بنیادوں کو یاد رکھنے کا موقع ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ یوم وطنی ان مضبوط بنیادوں کو یاد رکھنے کا موقع ہے جن پر سعودی ریاست کی تعمیر کی گئی۔
 اللہ کے شکر اس کے بعد جدید سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن کے عزم و قیادت اور قوم کے وفادار فرزندوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
سعودی عرب کے 96 ویں یوم وطنی کے موقع پرایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ مملکت کی بنیاد عقیدے کے تحفظ اور عدل کے قیام جیسے ٹھوس اصولوں پر رکھی گئی ہے۔
شاہ سلمان نے اللہ سے دعا کی کہ وہ سعودی عرب کے امن و امان، استحکام اور خوشحالی کو ہمیشہ قائم رکھے۔
یاد رہے سعودی عرب کا نیشنل ڈے (یوم وطنی) ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ یوم وطنی تیسری سعودی ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
شاہ عبدالعزیز نے تیسری سعودی ریاست کے قیام کا اعلان  21 جمادی الاول 1351ھ مطابق  23 ستمبر 1932 کو کیا تھا۔ اسی مناسبت سے سعودی قائدین اور عوام 23 ستمبر کو یوم وطنی مناتے ہیں۔ 

 

شیئر: