Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپین کک باکسنگ: پاکستان نے 5تمغے جیت لئے

 
سینٹ پیٹرز برگ:سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والی یورپین اوپن پروفیشنل کک باکسنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے ایک گولڈ میڈل سمیت5تمغے جیت لئے۔ 63کلو گرام کی کیٹگری میں18سالہ محمد سہیل نے روسی حریف کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اور ٹیم کے رکن محمد اشفاق ، طاہر رحیم ، عطااللہ اور گل محمد نے سلور میڈلز حاصل کئے۔ پاکستان ٹیم کی کک باکسنگ چیمپیئن شپ میں شاندار کامیابی پر سینٹ پیٹرز برگ میں پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھاکہ ٹیم کی شاندار کارکردگی پاکستانی کمیونٹی کیلئے بھی بڑے اعزازکی بات ہے۔ پاکستانی ٹیم کے رکن اورسیکریٹری جنرل کک باکسنگ فیڈریشن محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ چیمپئین شپ میں شرکت کرنے کیلئے مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور حکومتی عدم دلچسپی کی وجہ سے کھلاڑی بھرپور تیاری نہ کر سکے۔اس کے باوجود ہم میڈلز جیتنے میں کامیاب رہے اگر حکومت بھر پور مدد کرے تو بڑ ی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں ۔

شیئر: