Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالکان نے کرایوں میں 25 فیصد کمی کردی

جدہ.... رہائشی عمارتوں کے مالکان نے کساد بازاری سے بچنے کیلئے مکانات کے کرایوں میں 25فیصد کمی کردی۔ ان دنوں جدہ شہر کے مختلف محلوں میں جگہ جگہ ”شقق للایجار“ (مکانات برائے کرایہ) کے بورڈ بکثرت نظر آنے لگے ہیں۔ مالکان نے غیر ملکیوں کے مملکت کو خیر باد کہنے اور غیر منقولہ جائدادوں کی مارکیٹ میں انحطاط کے پیش نظرکرایوں میں 25فیصد تک کمی کی ہے۔کرائے ایک ہزار سے لیکر 5ہزار ریال تک کم کئے گئے ہیں۔ محلے اور عمارت کے حساب سے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ حالات میں نظر رکھنے والو ںکا کہناہے کہ گزشتہ 6ماہ کے دوران مکانات کے کرایوں میں 25فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 2020ءکے بعد مکانات کے کرائے دوبارہ بڑھیں گے۔ ان دنوںاصلاحات کے نتائج اس وقت برآمد ہونگے۔سعودی حکومت مکانات کے شعبے میں مختلف اصلاحی اقدامات کررہی ہے۔ اسکے تحت کرایہ دار براہ راست مالک مکان سے رابطہ کرکے مکانات کرائے پر حاصل کرسکیں گے۔ اسکے بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
 

شیئر: