Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگلی بارہ سنگھا دروازہ کھلا رہنے سے گھر میں گھس گیا

 یارک سٹی اوتاہ.... کہتے ہیں کہ گھرو ںکی اولین حفاظت گیٹ یا دروازوں سے شروع ہوتی ہے مگر دیکھنے میں آیا ہے کہ عجلت یا کسی اور وجہ سے بہت سے لوگ دروازے کو ٹھیک سے بند کرنے کا خیال نہیں رکھتے او رمسائل سے دوچار ہوتے ہیں۔ دروازہ کھلا رہنے کی وجہ سے آس پاس منڈلانے والے  جانوروں کو بھی شہ ملتی ہے اور وہ مختلف چیزیں کھانے کی غرض سے گھرو ںمیں گھستے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ یہاں اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک گھر میں رہنے والے شیری اور میٹ پرو کا نے اپنے گھر کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا۔ نیند کی حالت میں جب انہیں کچھ آہٹ محسوس ہوئی تو دونوں جاگے اور گھر کے اندر ایک بارہ سنگھے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ دونوں کا کہناہے کہ بارہ سنگھا نہ صر ف گھر میں داخل ہوگیا تھا بلکہ گھر میں داخلے سے قبل اس نے دروازے کو بھی بند کردیا تھا۔ اب یہ دونوں اس خیال سے پریشان تھے کہ اب دروازہ بندہونے پر اس جانور کو گھر سے کیسے نکالا جائے۔ آخر پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے وہاں سے بارہ سنگھے کو بھگایا۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے رات گئے کتوں کے بھونکنے کی آ وازیں بھی سنی تھیں جو شاید بارہ سنگھے کو دیکھ کر بھونک رہے تھے۔ خیر گزری کہ واقعہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -تیز رفتار کار بے قابو ہوکر گھر کی دیوار توڑ کر بیڈ روم میں داخل ہوگئی

شیئر: