Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوف کی سیاست ختم، نقوی

نئی دہلی۔۔۔۔۔مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ کسی امتیاز کے بغیر ترقیاتی کاموں سے اپوزیشن کی جانب سے خوف پھیلانے کی مہم اب ختم ہوگئی۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 30سے35فیصد مسلمان بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ وہ 2019ء میں بی جے پی کوووٹ دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ان برادریوں کے مابین اعتماد کی فضا قائم ہوئی کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے مستعدہیں۔ مرکزی وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ جب بی جے پی 2014ء میں برسراقتدار آئی تھی تواپوزیشن جماعتوں نے خوف و ہراس کا ماحول برپا کررکھا تھا تاہم اب مکمل طور پر اس کا خاتمہ ہوگیا۔ مثبت پہلو یہ ہے کہ اقلیتی فرقہ کے لوگ بی جے پی کو ہندوستانی سیاست کی حقیقی پارٹی کے طور پر دیکھنے لگے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -طلاق ثلاثہ کیس کی سائرہ بانو بی جے پی میں شامل

شیئر: