Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنی اسرائیل کے گدھے

عبدالعزیز حسین الصویغ۔ المدینہ
کیا کسی نے ” توراتی گدھوں “ کی بابت کبھی کچھ سنا ہے؟ 
توراتی گدھے دیگر معروف گدھوں سے یکسر مختلف ہوتے ہیں بلکہ یہ خاص شکل و صورت کے ہوتے ہیں۔ ان کے قدموںمیں لکیریں بنی ہوتی ہیں۔ انکا ذکر اسرائیلی جریدے جیروزالین پوسٹ کے مطابق توریت اور انجیل میں آیا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اب توریتی گدھے ”ارض المیعاد“ (وعدوں کی سرزمین) اپنے اصل وطن(فلسطین) میں ناپید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے توریتی گدھوں کو اصلی وطن میں لانے کیلئے زبردست مشن چلایا۔ انہوں نے توریتی گدھے ایتھوپیا کے موجودہ وطن سے حقیقی وطن فلسطین لانے کیلئے بھاری رقم خرچ کی۔
یہ واقعہ 1972ءکے اواخر کا ہے۔ اسرائیلی حکام 12ستمبر 1972ءکو توریتی گدھے ، توریتی چڑیا گھر لانے میں کامیا ب ہوئے۔ چڑیا گھر میں بہت سارے ایسے جانور جمع کئے گئے ہیں جو فی الوقت نایا ب مانے جاتے ہیں۔ یہ وہ جانور ہیں جن کا ذکر توریت میں آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایتھوپیا سے 12گدھے اسرائیل لانے کیلئے حکومت کو 90ہزار ڈالر نقد دینے پڑے تھے۔ ہرکولیس ساخت کا طیارہ انہیں ایتھوپیا سے اسرائیل لایا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اب یہ گدھے ایشیائی گدھوں اور عرب ہرنوں کے شانہ بشانہ توریتی چڑیا گھر میں چین و سکون سے رہ رہے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ ان گدھوں کو توریتی گدھے ہونے کے باعث دیگر جانوروں اور گدھوں پر ایک امتیاز حاصل ہے۔
طرفہ تماشا یہ ہے کہ اسرائیلی حکام سرزمین فلسطین کے حقیقی باشندوں کو انکی زمینیں مختلف عنوانوںاور بہانوں سے ضبط کرکے اور فلسطینیوں کے گھر ان کے سروں پر مسمار کرکے فلسطینیوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کررہے ہیں۔ صہیونی ریاست ہر اُس شے کو جس کے ساتھ یہودی ہونے کا سابقہ یا لا حِقہ لگا ہوا ہے، اسے تقدس کاد رجہ دیئے ہوئے ہیں۔ انکے یہاں نہ صرف یہ کہ ایک یہودی انسان کو تقدس حاصل ہے بلکہ اسے دنیا کے دیگر تمام انسانوں سے زیادہ حقوق حاصل ہیں۔ بنو اسرائیل کے گدھوں کو بھی مقدس ہونے کا اعزاز نصیب ہے۔یہی نہیں بلکہ توریت میں جتنے جانوروں کا تذکرہ آیا ہے، انہیں دنیا کے دیگر جانوروں پر برتری حاصل ہے۔ غالباً یہودیوں کے سوا دنیا کے دیگر انسانوں سے بھی یہ گدھے اور جانور برتر مان لئے گئے ہیں۔ یہودیوں کا کہنا ہے کہ تمام انسان برابر ہیں البتہ یہودی دیگر انسانوں کے مقابلے میں زیادہ مساوات کا درجہ رکھتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: