Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک کی مشترکہ امن مشقوں میں سعودی عرب کی شرکت

مشقوں کا مقصد باہمی تجربات کا تبادلہ اورصلاحیتوں کوفروغ دینا ہے(فوٹو،ایس پی اے)
قطرکی میزبانی میں ہونےوالی خلیجی امن فورسزکی مشترکہ مشقیں ’امن الخلیج العربی 4 ‘ میں سعودی سیکیورٹی فورسزکے مختلف دستے بھی شریک ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں سیکیورٹی ایجنسیوں کی چوتھی مشترکہ خلیجی مشقیں دوحہ قطر میں ہورہی ہیں ۔
سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ امن مشقوں کا مقصد درپیش چیلجوں کا سامنا کرنے کے لیے جی سی سی ممالک کے داخلی سلامتی کے شعبوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے باہمی تجربات کا تبادلہ اورصلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

شیئر: