Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ٹریول اینڈ ٹورازم ایگزیبیشن 28 جنوری کوہوگی

نمائش میں 27 ممالک کی سیاحتی کمپنیاں شرکت کریں گی(فوٹو،ایکس اکاونٹ)
جدہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے زیراہتمام انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورازم ایگزیبیشن 2026 منعقد کی جائے گی۔ نمائش کا آغاز 28 جنوری کوہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق جدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ ایونٹس سینٹرمیں ہونے والی سفروسیاحت کی نمائش میں 27 ممالک کے 179 نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔
نمائش کا مقصد مقامی اور عالمی سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ سفروسیاحت کے حوالے سے مصنوعات اورخدمات کو متعارف کرنا اور فروغ دینا ہے۔
سفروسیاحت کی نمائش میں سیاحتی شعبے کے ماہرین سے ملاقاتوں کا خصوصی طورپراہتمام کیا جائے گا جس سےعالمی سطح پر اس شعبے کی اہمیت کو اجاگرکرنے کا موقع میسرآئے گا۔
نمائش میں ٹریول اینڈ ٹورازم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کےعلاوہ سفرو سیاحت کے شوقین افراد کے لیے بھی بہت کچھ پیش کیا جائےگا۔

شیئر: