ریاض ریلوے میں پہلی بار ولادت کا منفرد واقعہ
والدین کوتحائف اورایک برس تک فرسٹ کلاس کے ٹریول پاس دیئے گئے(فوٹو،ایکس )
ریاض ریلوے کی تاریخ میں پہلی باربچے کی کامیابی سے ولادت کا کیس سامنا آیا ہے۔ الاندلس سٹیشن کےعملے نے زچگی کے حوالے سے اطلاع ملتے ہی فوری طورپر تیاریاں مکمل کرلیں۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض ریلوے کے الاندلس سٹیشن کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی کہ ایک مسافرخاتون کے یہاں ولادت متوقع ہے۔
اسٹیشن پرموجود طبی ہنگامی یونٹ کےاہلکاروں کو ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ ہی ہلال الاحمر کی ایمبولینس کو بھی مطلع کردیا گیا۔
ٹرین جیسے ہی الاندلس سٹیشن پر پہنچی وہاں پہلے سے موجود طبی عملہ جس میں خواتین اہلکاربھی شامل تھیں نے زچہ کی حالت کا معائنہ کرنے کے بعد فوری طورپر پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے ایمبولینس کے پہنچنے سے قبل ہی زچگی کا کیس مکمل کرلیا۔
ریاض ریلوے کی جانب سے نومولود کے والدین کو مبارک باد کے کارڈ اورتحائف بھی دیئے گئے جن میں سال بھر کے لیے دو عدد فرسٹ کلاس کے ٹریول پاس بھی شامل تھے۔