Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوڑے نے شادی کی سالگرہ قبرستان میں منائی

کلبرگی۔۔۔۔کرناٹک کے ضلع کلبرگی میں شوہربیوی نے شادی کی 18ویں سالگرہ گاؤں کے قبرستان میں منائی۔ کلبرگی کے نندیکور گاؤں کے رہنے والے انیتا اور پون کمار کی اس انوکھی تقریب میں عزیز و اقارب اور دوست و احباب نے دھوم دھام سے شرکت کی۔پون نے کہا کہ قبرستان میں سالگرہ منانے کا فیصلہ اسلئے کیا تاکہ اس علاقے کو صاف ستھرا رکھا جاسکے۔انیتا اور پون نے ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہنائے اور شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے بھی زوجین کو مبارکباد پیش کی۔ انیتا نے بتایا کہ سالگرہ کی تقریب قبرستان میں منعقد کرنے پر مہمان یہاں آنے سے جھجھک رہے تھے لیکن بعد میں سبھی نے شرکت کی اور شادی کا جشن منایا۔سالگرہ تقریب کے دوسرے دن مضافات کی خواتین کو سلائی سکھانے کی تربیت دی اور مقامی اسپتال جاکر خون کا عطیہ دیا۔واضح ہوکہ انیتا ضلع پنچایت کی نائب صدر رہ چکی ہیں جبکہ شوہر پون کمار سوشل ورکر ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی : 4 لاکھ سرکاری ملازمین’’لازمی ریٹائرمنٹ‘ ‘کی زد میں

شیئر: