سعودی کابینہ نے نئے اسکول کھولنے کیلئے ضابطوں کی منظوری دیدی
جدہ ....سعودی کابینہ نے نئے اسکول کھولنے کیلئے ضابطوں کی منظوری دیدی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ کے قصر السلام میں اجلاس کی صدارت کی۔ کابینہ نے ملازمین کے اختلافات کے تصفیے کیلئے قائم اعلیٰ ادارہ کے 9 ارکان نامزد کردیئے۔ کابینہ نے ”افغانستان میں امن و استحکام کیلئے مملکت میں ہونے والی مسلم علماءکی عالمی کانفرنس“ کی پذیرائی اور یمن میں سعودی عرب کے امدادی پروگرام پر پسندیدگی کا اظہا ر کیا۔ علاقائی، عالمی اور عرب مسائل پر خصوصی رپورٹیں بھی اجلاس میں پیش کی گئیں۔