Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: فرانس فائنل میں پہنچ گیا، بیلجیئم کاسفر ختم

 
سینٹ پیٹرزبرگ: فیفا ورلڈ کپ 2018ءمیں فرانس نے بیلجیئم کو ایک گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ کا واحد گول سیموئیل امیٹیی نے کھیل کے 51ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے کیا اور ٹیم کو سبقت دلا دی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کی معرکہ آرائی اختتام کی جانب رواں ہے۔ مقابلوں میں شامل 32ٹیموں میں سے 4ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں پہنچی ہیں۔ اس مرحلے تک پہنچنے کیلئے انہیں مضبوط ٹیموں کے ساتھ اعصاب شکن مقابلے کرنے پڑے۔ ارجنٹائن، پرتگال اور برازیل جیسی بہترین ٹیمیں سیمی فائنل سے پہلے مراحل میں ہی ہمت ہار گئیں حالانکہ ان میں لیونل میسی، کرسٹیانورونالڈو اور نیمار جونیئر جیسے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر شامل تھے۔کلب میچوں میں ٹیم میںان کی شمولیت ہی جیت کا سبب مانی جاتی رہی ہے لیکن فیفا ورلڈ کپ کا معاملہ کچھ اور ہے۔میگا ایونٹ میں سینٹ پیٹرزبرگ کے خوبصورت انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں تقریباً 65ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں پہلا سیمی فائنل فرانس اور بیلجیئم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔کارنر کک سے ہوا میں لہراتی ہو ئی گیند کو فرانس کے 24سالہ اسٹرائیکرسیموئیل امٹیٹی نے 51ویں منٹ میں انتہائی مہارت سے ہیڈر کے ذریعے جال میں پھینک کر ٹیم کو سبقت دلا دی ۔جو میچ کے آخر تک قائم رہی ۔ بیلجیئم نے آخری وقت میں گول کرنے کی جان توڑ کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہ کر سکا۔ فرانس نے0-1سے جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

شیئر: