Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویڈیو ڈیپ فیک ہے، معلومات فراہم کرنے پر کیش پرائز دیا جائے گا:علینہ عامر

مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا سٹار علینہ عامر نے حال ہی میں وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیو کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے اسے ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں علینہ عامر نے کہا کہ وہ ابتدا میں اس معاملے کو نظرانداز کر رہی تھیں کیونکہ خود اس سے پریشان نہیں تھیں، لیکن جب سینکڑوں پوسٹس میں ان کی مبینہ ویڈیو شیئر ہوتی دیکھی تو انہوں نے جواب دینا ضروری سمجھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ بعض لوگ کسی کو بدنام کرنے کے لیے انتہائی حد تک جا سکتے ہیں اور کم از کم اتنی تحقیق تو کریں کہ ’جو ویڈیو آپ شیئر کر رہے ہیں وہ اصل ہے یا نہیں۔‘
علینہ عامر نے اس معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی درخواست کی کہ ڈیپ فیک یا مصنوعی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ لڑکیاں محفوظ رہ سکیں۔
آخر میں علینہ عامر نے اعلان کیا کہ جو بھی شخص انہیں اس فیک ویڈیو بنانے والے کی معلومات فراہم کرے گا، ’اسے کیش پرائز دیا جائے گا۔‘

شیئر: