Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی زندانوں میں قید 900 فلسطینی نوجوان تعلیم کے حق سے محروم

غزہ سٹی۔۔۔ فلسطین میں ثانوی تعلیمی امتحانات کے نتائج میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنیوالے لاکھوں طلباء وطالبات جہاں اپنی کامیابی کاجشن منا رہے ہیں وہیں اسرائیلی جیلوں میں قید900 فلسطینی نوجوان تعلیم کے حق سے محروم کردیئے گئے ہیں۔ منگل کو چیئرمین محکمہ اسیران عیسیٰ قراقع نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا  کہ سال 2018ء کے ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں اسرائیلی جیلوں میں قید وبند کیوجہ سے 900 فلسطینی طلباء شامل نہیں ہوسکے،اسرائیلی ریاست نے فلسطینی عوام پر تعلیمی اور ثقافتی جنگ مسلط کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی طلباء کو امتحانات کے ایام میں حراست میں لے لیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں طلباء کا تعلیمی سال ضائع ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ 2009ء سے 2014ء کے دوران اسرائیلی فوج نے ہزاروں فلسطینی طلباء کو امتحانات سے محروم رکھا۔

شیئر: