Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھائیاں حسن کو گہنا دیتی ہیں‎

چہرےپر چھائیاں حسن کو گہنا  دیتی ہیں .  چہرے پر داغ دھبے نہ  صرف دیکھنے والے پر برا تاثر چھوڑتے ہیں  بلکہ شخصیت کومتاثر کرنے کا سبب بھی بنتے ہیں . چہرے پر نمودار ہونے والی جھائیاں اچھے بھلے حسن کا بیڑہ غرق کر دیتی ہیں۔ ان سے بچنے کے لیے  گھریلو ٹوٹکوں سےمدد لی جا سکتی ہے . 
دو چمچ بیسن، ایک چٹکی ہلدی اور عرق گلاب کو ملا کر نرم پیسٹ بنا لیں۔ اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں۔ کوئی بھی چیز آپ کے چہرے کو اس سے زیادہ تر و تازہ نہیں بنا سکتی۔علاوہ ازیں دہی، میں کھیرااور سندل کی لکڑی پیس کر ملالیں اس میں عرق گلاب شامل کرکے ایک گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔ اسے چہرے پر بطور ماسک لگانے سے دھبوں اور جھائیوںکے علاوہ کیل مہاسے اور چوٹ کے نشانات بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
مالٹےکا چھلکا پیس لیں۔ اب اس میں دہی، لیموں کا رس ، تھوڑی سی ہلدی اور صندل پاؤڈر مکس کرکے چہرے پر لگائیں۔ اسکے علاوہ چہرے سے سیاہ داغ دھبے دور کرنے کے لئے صندل پاؤڈر میں گلیسرین اور عرق گلاب ملا کر پیسٹ بنالیں ۔ اس پیسٹ کے استعمال سے چہرے سے داغ دھبےاور جھائیاں دور ہو جاتی ہیں۔
دہی ایک چائے کا چمچ، لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ ، شہد ایک چائے کا چمچ اورعرق گلاب ایک چائے کا چمچ لے کر کسی برتن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں ملتانی مٹی ایک چائے کا چمچ شامل کریں اور چمچ کی مدد سے اچھی طرح تمام اشیاء کو یکجان کر لیں۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پر پھیلا لیں ،خاص کر ان حصوں پر جہاں جھائیاں نمایاں ہوں۔ اس پیسٹ کو بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر سادہ پانی سے چہرہ دھو لیں۔ ہفتے میں دو دفعہ استعمال کرنے سے ہی جھائیوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

شیئر: