Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکڑیاں ہوا میں موجود برقیاتی لہروں کے طفیل اڑ سکتی ہیں

برسٹل.... برسٹل یونیورسٹی کے ماہرین حیاتیات یا بائیو لوجیٹس نے برسوں کی تحقیق اور تجربات کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ مکڑیاں ہواﺅں میں موجود برقیاتی لہروں کے طفیل نہ صرف باآسانی اڑان بھر سکتی ہیں بلکہ وہ عالمی برقیاتی سرکٹ اے پی جی کی مدد سے ہزارو ںمیل تک اڑان بھر سکتی ہیں۔ واضح ہو کہ اے پی جیز کا دائرہ اثرتمام اشیاءپر محیط ہوتا ہے حد یہ کہ اسکی مدد سے مکڑیاں اپنے اور پھولوں کے درمیان حائل لیکن نظر نہ آنے والی جگہوں کا بھی پتہ لگا لیتی ہیں ۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ تحقیق کے دوران انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ مکڑیاں برقیاتی منطقوں میں باآسانی اوپرسے نیچے اور نیچے سے اوپر تک آتی جاتی ہیں یعنی اگر ہوا نہ بھی ہو تو یہ مکڑیاں اپنے لئے ضروری اور مطلوبہ ہوا خود پیدا کرکے اس سے اپنے مطلب کا کام لے سکتی ہیں جبکہ اس تحقیق کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ مکڑیوں کے جسم پر جو روئیں جیسی چیزیں موجود ہوتی ہیں۔ برقیاتی منطقوں میں فعال اور کارگر بن جاتی ہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ ڈاکٹر ایریکا مورلے کی نگرانی میں کام کرنے والے سائنسدانوں نے مرتب کی ہے۔ 

شیئر: