Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی میں مایو س کارکردگی کا نزلہ کپتان پر

 
  اسلام آبا: قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سینئر نے واضح کیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کی مایوس کن کارکردگی کا نزلہ کپتان پر گرانا درست نہیں ۔جیت اور ہار دونوں کا کریڈٹ اور ذمہ داری کپتان اور کوچ کی ہوتی ہے۔ایشین گیمز میں پاکستان کو ضرور جیتنا چاہیے۔ غیر ملکی کوچ اور ٹرینر کے آنے کے بعد اب شکست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ غیر ملکی کوچ کی 12لاکھ ماہانہ تنخواہ پر جواب ہاکی فیڈریشن ہی دے سکتی ہے ۔ رضوان سینئر نے کہاکہ ہالینڈ میں چیمپینز ٹرافی کی تیاری کیلئے ہمارے پاس وقت کم تھا ۔بطور کپتان میں تو چیمپینزٹرافی ہار کر آیا ہو ں لیکن جب ٹیم جیتے تو کریڈٹ کپتان اور کوچ کو ملتا ہے اسی طرح شکست پر ذمہ داری بھی کپتان اور کوچ دونوں کی بنتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چیمپینز ٹرافی کے بعد ا ب ایشین گیمز پر توجہ مرکوز ہے ۔

شیئر: