Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناجائز وصولی پر 10پولیس اہلکار معطل

نوئیڈا۔۔۔۔ایس ایس پی سے ناجائز وصولی کی شکایت کرنا ٹریفک اہلکار کو مہنگا پڑا۔ایس ایس پی نے واقعہ کی چھان بین کے بعد 10ٹریفک پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کرنے کے ساتھ ہی شکایت کنندہ ٹریفک اہلکار کو بھی معطل کردیا۔طویل عرصے سے نوئیڈا میں پولیس اہلکاروں کے ذریعے ناجائزرقم کی وصولی کی شکایتیں دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں۔ اس ضمن میں ایس ایس پی نے ناجائز وصولی کرنے اور ڈیوٹی میں لاپروائی برتنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا انتباہ دیا تھا ۔ ٹریفک کانسٹیبل وریندر سنگھ نے 10ٹریفک پولیس اہلکاروں کیخلاف ایس ایس پی ڈاکٹر اجے پال شرما سے شکایت کی تھی کہ شہر میں داخل ہونیوالے ٹرکوں اور سامان لاد کر لانے والی گاڑیوں سے 500سے 800روپے تک وصول کرتے ہیں اور اعتراض کرنے پر ان سے مار پیٹ بھی کرتے ہیں۔ ٹریفک پولیس والوں کی ناجائز وصولی کا وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے نوئیڈا پولیس کی سبکی ہوئی اور فوراً کارروائی کرتے ہوئے 10پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی میں دہشتگرد حملے کی سازش ناکام

شیئر: