Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سخت فیصلے کرنے ہونگے، مکی آرتھر

لندن (ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں بنیادی ڈھانچے، پلیئر پلان، فٹنس کا فقدان ہے اسکے ساتھ ہی ٹیم کی سمت درست کرنے کے لئے سخت فیصلے بھی لینے ہوں گے۔فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے والے پلیئرز کو ٹیم میں مزید شامل نہیں کیا جاسکتا۔ون ڈے کرکٹ میں فٹنس سب سے ضروری ہے۔ ٹیم کو آگے بڑھنا ہے تو اس معاملے پر سخت فیصلے لینے ہوں گے۔ بدھ کو ایک انٹرویو میں پاکستان ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس ون ڈے میں پیچھے ہے۔کامیابی کیلئے بہادر ی سے کھیلنا تو پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں فٹنس سب سے اہم ہے۔رنز بنانے کے لئے کبھی کبھی پورا پورا اوورز بھاگنا پڑتا ہے،فٹنس ٹھیک نہیں ہوگی تو کوئی بھی پلئیر ٹیم کیلئے فائدہ مندثابت نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو اسٹریم لائن کرنے کے لئے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھارہا ہوں۔وقت ضرور چاہیے ،جس کے لئے مجھے امید ہے کہ پی سی بی وقت ضرور دے گا۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ اظہر علی کی بیٹنگ اچھی ہے۔وہ وقت کے ساتھ ساتھ گروم ہورہا ہے، شعیب ملک نے کارڈف میں انگلینڈ کے خلاف جس طرح کھیلا وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ مسائل میں گھری پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سنبھالی۔ ٹیم میں بنیادی ڈھانچے، پلیئر پلان، فٹنس کا فقدان ہے۔ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ کی کوچنگ کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جاب کے لیے ان کا کوئی ٹف انٹرویو نہیں ہوا۔انہوں نے تمام بولرز کو رن ریٹ کنٹرول کرنے کا کہہ دیا ہے۔

شیئر: