آنکھوں کی حفاظت کیسے ؟
جمعرات 12 جولائی 2018 3:00
آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہیں لیکن اکثر لوگ اس کی صحت کی طرف توجہ نہیں دیتےجس کے باعث آنکھوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے . آنکھوں کی مناسب دیکھ بھال بینائی درست رکھنے کے ساتھ ساتھ اعصابی راحت بھی فراہم کرتی ہے .درج ذیل ہدایات پر عمل کرکے آپ اپنی بینائی میں نمایاں فرق محسوس کر سکتے ہیں ۔ یہ آپکی آنکھوں کو آج بھی روشن بنانے میں بھی مدد دیں گی ۔
کھانا کھا کر آنکھوں پر گیلا کپڑا پھیرنا بینائی کیلئے مفید ہے ۔
آنکھیں جھکائے بغیر خالی گھڑے میں کچھ دیر دیکھتی رہیں ۔ یہ آنکھوں کی بہترین ورزش ہے ۔
سر میں بار بار کنگھا کرنے کی عادت آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔
بالوں کو تیز گرم پانی سے دھونا نظر پر اثر انداز ہو سکتا ہے لہذا ہمیشہ نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے بال دھوئیں ۔
سورج کی طرف براہ راست دیکھنا آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہے البتہ چاند کی طرف کچھ دیر دیکھتے رہنا بینائی تیز کرتا ہے ۔
ہر صبح آنکھیں اور چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھوئیں ۔
پشت کے بل لیٹ کر یا تکیہ لگا کر پڑھنا بینائی کو تباہ کر دیتا ہے .
کھیرے کے پتلے پتلے قتلے کاٹ کر آنکھوں پر پانچ سے دس منٹ تک رکھیں . تھوڑی دیر تک قتلے ہٹا کر آنکھیں سادہ پانی سے دھو لیں . آنکھوں کی چمک بڑھانے کے لیے یہ نسخہ بہترین ہے .
صبح کے وقت عرق گلاب کے چھینٹے آنکھوں پر مارنے سے آنکھیں خوبصورت ہو جاتی ہیں .
خالص شہد آنکھوں پر لگانے سے نظر تیز ہوتی ہے .