Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برفانی ریچھوں کی تعداد میں کمی

فن لینڈ .... آرکیٹک میں برف تیزی سے پگھل رہی ہے او ریہ سلسلہ جاری رہا تو35سال میں وہاں پائے جانے و الے برفانی ریچھوں کی تعداد میں ایک تہائی کمی واقع ہوجائیگی۔ ایک نئی جائزہ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں انکی آبادی تقریباً26ہزار ہے جو کم ہوکر 17ہزار تک آسکتی ہے۔ محققین نے کہا ہے کہ آئندہ 35سے 41سال انکی بقاءکیلئے بیحد اہم ہیں کیونکہ اگر برف ختم ہوگی تو ان ریچھوں کو اپنی بقا کا مسئلہ پیدا ہوگا۔ برفانی ریچھ کی نسل بھی ختم ہوسکتی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں سارے اثرات ان ریچھوں پر بھی پڑیں گے کیونکہ انہیںبرف میں دریائی شیر کھانے کو نہیں ملیں گے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ قطبی ریچھوں کی 19اقسام پائی جاتی ہیں۔ برف کم ہونے کی وجہ سے 2اقسام کے ریچھوں کی تعداد تو کم ہوتی جارہی ہے۔

شیئر: