Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ ترین شہروں میں نیویارک سرفہرست

نیویارک۔۔۔فوربز نے نیویارک کو دنیا کا اسمارٹ ترین شہر قرار دیدیا ہے جبکہ لندن اور پیرس دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔اسمارٹ سٹی قرار پانے کیلئے شہر میں انسانی ترقی،شہریوں کے سماجی تعلقات،معیشت،ماحولیات،شہری منصوبہ بندی اور ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا گیا۔فوربز نے نیویارک، لندن اور پیرس کے بعد ٹوکیو کو دنیا کا چوتھا اسمارٹ ترین شہر قرار دیا جبکہ سنگاپور چھٹے اور سیول ساتویں نمبر پر رہے۔ٹورنٹو کا نمبر آٹھواں،ہانگ کانگ کا 9واں اور ایمسٹرڈم کا 10واں رہا۔

شیئر: