Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز کو ماڈل ایان علی کے سیل میں رکھا گیا

راولپنڈی... سابق وزیر اعظم نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل کے ایک ہی کمپاونڈ میں رکھا گیا ہے البتہ کمرے الگ الگ ہیں ۔نواز شریف کو سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے کمرے میں رکھا گیا جبکہ مریم نواز کوماڈل ایان علی کا سیل دیا گیا ہے۔ نواز شریف نے اپنے وکلاءسے جیل میں سہو لتیں نہ ملنے کا شکوہ کیا ہے جبکہ مریم نواز نے بی کلاس لینے سے انکار کردیا ۔انہوں نے کہا کہ جیل میں ایک عام قیدی کی زندگی گزرنا پسند کروں گی ۔نواز شریف اور مریم سے ملاقات کا دن جمعرات مقرر کیا گیا ہے۔ جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کو سخت کردیا گیا ۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کو سونے کیلئے بستر نہیں ملا
 

شیئر: