Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں 3لاکھ سے زیادہ شہری غیر محفوظ ہیں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔۔۔اقوام متحدہ نے شام کے جنوب مغربی علاقے کی صورتحال کو دھماکہ خیز قرار دیدیا۔ عالمی تنظیم کی ترجمان نے بیان میں واضح کیا کہ 3لاکھ سے زیادہ افراد شام کے جنوب مغربی علاقے میں گھمسان کے معرکوں سے متاثر ہورہے ہیں۔ ان کے تحفظ کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔ ریڈ کراس نے متاثرین کی بنیادی ضرورتوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے۔ اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی امور کے ادارے کی ترجمان نے اس امر پر زور دیا کہ تمام ضرورت مندوں کو انسانی امداد بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ شکل میں پہنچائی جانی ضروری ہے۔

شیئر: