Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتہا پسندوں نے امام حرم السدیس کا دورہ سوئٹزرلینڈ ناکام بنانے کی کوشش کی تھی

ریاض.... یورپی ممالک کے اسلامی مراکز نے انکشاف کیا ہے کہ انتہاپسندوں نے عالمی شہرت کے حامل سعودی عالم دین مسجد حرام کے امام و خطیب اور حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے دورہ سوئٹزر لینڈ کو ناکام بنانے کی کوشش کی تھی، نامراد ثابت ہوئے۔ اسلامی مراکز کے یورپی ادارے نے سوئٹزر لینڈ کے دارالحکومت جنیوا کا دورہ کرنے پر ڈاکٹر السدیس کا دلی شکریہ ادا کیا۔ السدیس نے یورپی ممالک میں 60 اسلامی ممالک کے ائمہ سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے انتہاپسندی سے نمٹنے اور میانہ روی کے پرچار پر لیکچر دیئے۔ انہوں نے یورپی ممالک میں مسلمانوں کیلئے ضروری طرز معاشرت کی بابت نصیحتیں کیں۔ اسلامی مراکز نے توجہ دلائی کہ انتہا پسند جماعتوں نے جنیوا کے عظیم ا لشان ثقافتی مرکز سے ڈاکٹر السدیس کے نکلتے وقت ہنگامہ برپا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم انہیں اپنی مہم میں کامیابی نہیں ملی۔ ڈاکٹر السدیس کا  دورہ سوئٹزر لینڈ زبردست سرگرمیوں سے معمور رہا ۔ عصری مسائل پر وسیع البنیاد مباحثے ہوئے جبکہ رواداری کے فروغ اور دنیا بھر کی اقوام سے میل ملاپ کی بابت سعودی عرب کے رجحانات کو اجاگر کیاگیا۔ ہزاروں مسلمان لیکچر سننے کیلئے پہنچے۔ 
 

شیئر: