Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کا طنطورہ فیسٹیول، موسمِ سرما کی خوشیوں کا جشن

العلا گورنریٹ میں ونٹر ایٹ طنطورہ فیسٹیول 10 جنوری تک جاری رہے گا۔ یہ فیسٹیول موسم سرما کے آغاز کی علامت ہے۔
اس فیسٹیول کا نام طنطورہ سے ماخوذ ہے جو العلا کے قدیم شہر کے وسط میں واقع مٹی کی اینٹوں سے بنی ایک روایتی سورج گھڑی ہے۔ صدیوں تک مقامی کسان اور رہائشی اس پتھریلی نشانی کی مدد سے وقت کا تعین کرتے، پانی کی تقسیم کے حقوق منظم کرتے اور موسم سرما کی کاشت کے آغاز کا اعلان کرتے رہے۔
2025 اور 2026 کے سیزن میں مختلف نوعیت کے دلکش اور مختلف سرگرمیاں پیش کی جا رہی ہیں۔
’اولڈ ٹاؤن نائٹس‘ تاریخی العلا قلعے میں ورثے سے بھرپور قصوں  اور اعلیٰ معیار کے کھانے پیش کیے جا رہے ہیں جبکہ ’المنشیہ کارنیوال‘ روایتی کھیلوں اور پریڈز کے ذریعے خاندانوں کے لیے ایک خوشگوار اور جشن کا ماحول فراہم کرتا ہے۔


تقریبات العلا مومنٹس کے کیلنڈر کا حصہ ہیں جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کی حمایت کرتی ہیں(فوٹو: ایس پی اے)

موسیقی اس فیسٹیول کا ایک مرکزی ستون بنی ہوئی ہے جہاں العلا کے سب سے نمایاں اور دلکش مناظر کے پس منظر میں شاندار پرفارمینسز پیش کی جاتی ہیں۔ ’طنطورہ بالکونیز‘ سیریز کے تحت الجديدہ آرٹس ڈسٹرکٹ کی چھتوں پر براہ راست موسیقی پیش کی جاتی ہے جبکہ بڑے کنسرٹس مرایا آئینہ دار ہال اور ثنایا اوپن ایئر ایمفی تھیٹر میں منعقد کیے جائیں گے۔
یہ تمام تقریبات العلا مومنٹس کے کیلنڈر کا حصہ ہیں جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کی حمایت کرتی ہیں۔ ان کا مقصد مملکت کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا اور العلا کو ایک نمایاں عالمی سیاحتی مقام کے طور پر قائم کرنا ہے۔

شیئر: