Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی کیمپ میں کھلاڑیوں کے یویوٹیسٹ

  کراچی:ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کاباقاعدہ آغازہوگیا ۔ قومی کیمپ میں طلب کئے جانے والے کھلاڑیوں نے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمنز کی نگرانی میں عملی تربیت شروع کردی۔ تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز وارم اپ سیشن سے ہوا ، بعدازاں کیمپ میں کھلاڑیوں کی جسمانی استعداد کے تجزیہ کے لئے ان کے یو یو ٹیسٹ لئے گئے۔ دوسرے سیشن میں شام کو فزیکل ٹریننگ اور پریکٹس کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ میں ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمنز کی معاونت اولمپیئن محمد ثقلین کررہے ہیں۔ سابق قومی کپتان اولمپیئن ریحان بٹ گول کیپنگ کوچ ہیں۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈینیئل ٹیری کیمپ میں ٹرینر کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں جبکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کے تجزیہ کے لئے ندیم خان لودھی ویڈیو انالسٹ کے طور پر موجود ہیں۔ ایشیئن گیمز انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں اگست میں شروع ہوں گے۔ کیمپ میں27کھلاڑی شریک ہیں جن میں سے حتمی ٹیم منتخب کی جائے گی۔

شیئر: