Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں پی ٹی آئی ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس

پیر امجد حسین ، ملک تبسم جاوید، محمد شہزاد الرحمن بٹ اور سید صداقت علی ترمذی کے علاوہ شامل ہونے والی نئی شخصیات نے بھی خطاب کیا
محمد عرفان شفیق۔ کویت
 گزشتہ روز کویت کے معروف ریسٹورنٹ میں پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ کویت کا اجلاس چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ پیر امجد حسین اور وائس چیئرمین ملک تبسم جاوید کی زیر سر پرستی منعقد ہوا۔ان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کویت کے نائب صدر محمد شہزاد الرحمن بٹ اور جنرل سیکریٹری سید صداقت علی ترمذی بھی موجود تھے جس میں ایگزیکٹو بورڈ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کی خاص بات مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات محمد آصف جمال، عتیق الرحمن اور حکیم طارق محمود صدیقی نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کویت کے سینئر رہنما اور اعلیٰ قیادت پیر امجد حسین ، ملک تبسم جاوید، محمد شہزاد الرحمن بٹ، سید صداقت علی ترمذی، ادیب عباسی، ملک حبیب الرحمن اعوان، فخر زمان خان کے علاوہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی نئی شخصیات آصف جمال اور حکیم طارق محمود صدیقی نے بھی خطاب کیا۔
     پاکستان تحریک انصاف کویت کے جنرل سیکریٹری سید صداقت علی ترمذی نے اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب، یکساں نظام صحت، یکساں نظام عدل ، صاف ستھری آب و ہوا، بہتر سرمایہ کاری کے مواقع اور یکساں ٹیکس کا نظام چاہتے ہو تو پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دو۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قوم کی محبتوں، وفائوں اور امیدوں کے ساتھ وفا کی ہے۔
    چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ پیر امجد حسین نے کہا کہ ان شاء اللہ اب کی بار پاکستان میں حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تمام ساتھیوں سمیت ووٹ ڈالنے پاکستان جا رہے ہیں اور 27 جولائی کو اسلام آباد میں فتح کا جشن منائیں گے۔    وائس چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ ملک تبسم جاوید نے کہا کہ بطور بیرون ملک مقیم پاکستانی ہم کو پارٹی کیلئے زیادہ سے زیادہ ممبر شپ کرنی ہو گی۔ انہوں اس بات کا اعادہ کیا کہ ان شاء اللہ ہم 5ہزار رجسٹرڈ ممبرپارٹی کو دیں گے جو کہ نہ صرف الیکشن میں پارٹی کیلئے مضبوطی کا باعث بنیں گے بلکہ معاشی طور پر بھی پارٹی کیلئے سود مند ثابت ہوں گے۔
    نائب صدر محمد شہزاد الرحمن بٹ نے نئے آنے والے دوستوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ اگلے وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے۔ انہوں نے تمام پاکستانی قوم کو احتساب عدالت کے فیصلے پر مبارکباد دی اور اسے عمران خان کی جیت قرار دیا۔
    سینیئررہنما محمد ریاض انجم نے تمام پاکستانیوں کو تحریک انصاف کو ووٹ دینے کی استدعا کی۔ مقررین کا پرجوش خطاب سن کر ہال وزیراعظم عمران خان کے نعروں سے گونج اٹھا۔
     میڈیا نمائندگان عبد الشکور ابی حسن، راقم الحروف اور طارق اقبال صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات سے کیا گیا۔آخر میں مہمانوں کے لئے پر تکلف عشائیہ کا بھی انتظام کیا گیا۔
مزید پڑھیں:-- - - - -نون لیگ کے ایگزیٹو ممبران کی پریس کانفرنس

شیئر: