Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیدیوں میں فیس بک ، یوٹیوب اور انسٹا گرام کا استعمال بڑھ گیا

 لندن .... سوشل میڈیاسے حاصل ہونے والی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف جیلوں میں بند قیدیوں میں فیس بک، یوٹیوب اور انسٹا گرام کا استعمال گزشتہ 2سال میں تقریباً3گنا بڑھ گیا ہے۔ یہ صورتحال جیل حکام کے لئے بیحد پریشان کن ہے۔ جن کاکہناہے کہ وہ سخت کوششوں کے باوجود قیدیوں کو اسمارٹ فون سے الگ کرنے میں پوری طرح کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ ہر وقت یہی خطرہ لگا رہتا ہے کہ یہ قیدی جو یقینا کسی جرم کی پاداش میں جیل پہنچے ہیں اپنے زیر استعمال موبائل فون سے بیرونی دنیا سے رابطے میں رہتے ہیں اور قید رہنے کے دوران بھی جرائم کے ارتکاب میں حصہ دار بنتے ہیں۔ اس تحقیق رپورٹ کے سامنے آنے سے 2017ءمیں جیل حکام نے انہی خدشات کے تحت سوشل میڈیا کے 527اکاﺅنٹس بند کردیئے تھے۔ مگر اب پھر انکی تعداد بڑھنے لگی ہے جو امن و امان کی صورتحال کیلئے یقینی طور پر اچھی نہیں۔ یہ رپورٹ برطانوی اخبار گارجین نے حق حصول اطلاعات کے ذریعے حاصل کی ہے۔

شیئر: